[]
نئی دہلی ۔ 29 مارچ (اردولیکس) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکے کے مقدمہ میں دو اہم ملزمین کی گرفتاری کے لئے معلومات فراہم کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ این آئی اے نے دونوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ وہ مصور حسین شاہ زیب عرف شاہ زیب اور عبد المتین احمد طہ کے بارے میں معلومات فراہم کرے جو اس مقدمہ میں مطلوب ہیں۔