تارک راما راو کے خلاف مقدمہ درج _ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف تبصروں پر کاروائی

[]

حیدرآباد _ 30 مارچ ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راماراو  پر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں فوجداری معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حال ہی میں کے ٹی آر نے تبصرہ کیا تھا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دہلی کو رقم بھیجی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 2500 کروڑ روپے اکٹھے کر کے ریونت ریڈی نے یہ رقم دہلی میں پارٹی قیادت کو روآنہ کی ۔ کانگریس لیڈر بتھینا سرینواس راؤ نے بی آر ایس پارٹی کے لیڈر کے ان تبصروں پر ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ہنمکنڈہ اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا اور اسے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *