مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کی طبیعت بگڑی، سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل

[]

قابل ذکر ہے کہ این سی پی لیڈر نواب ملک منی لانڈرنگ معاملے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ انھیں یہ ضمانت طبی بنیاد پر ہی عدالت نے دی ہے۔ ان کی ضمانت کی مدت ختم بھی ہو گئی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے اس میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ نواب ملک کی ضمانت عرضی پر ای ڈی کی طرف سے پیش ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے انھیں عبوری ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *