گلبرگہ این آر آئیز کی سالانہ افطار پارٹی۔ زیر اہتمام یونائیٹڈ سوسائٹی 

[]

ریاض ۔ (ٹائمس نیوز)

صدر “یونائٹیڈ سوسائٹی” سعادت علی نے ریاض مین سالانہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں گلبرگہ شہر سے تعلق رکھنے والے این آر آئیز نے شرکت کی۔ محفل کے کلیدی مقرر سعید علی نے وطن کے حالات حاضرہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ ملت ہمیشہ چھوٹے بڑے مسائل سے گزرتی رہی ہےاور امت نے حالات کا مقابلہ کیا مسائل کا حل تلاش کیا۔

 

ہمیں اپنے ماضی اور اپنے بزرگوں کی زندگیوں پر غور کرتے ہوئے اپنے نظریاتی اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر حالات کے مقابلہ کے لئے متحد ہونا چاہئیے۔ انھون نے کہا کہ ہمین شادیون اور دیگر تقریب کے اصراف بے جاہ سے احتراز کرنا چاہئیے۔ اجتماعی یا انفرادی طور پر اپنی دولت کا استعمال فلاحی پروجکٹس پر کرنا چاہئیے۔ ملت کے عظیم تر مفاد میں معیاری تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لانا چاہئیے۔ سعید علی نے آخر میں کہا کہ اپنے درکار وسائل کا دستور کے مطابق ممکنہ بہترین استعمال کرنا چاہئیے۔

 

ایک اور مقرر فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ماہ رمضان میں اپنے نیک اعمال اور عبادات سے راضائے الٰہی حاصل کرتے ہیں۔ اس کو ماہ تربیت تصور کرکے باقی گیارہ مہینے اس سلسلہ کو جاری رکھیں۔ رکن عاملہ شاہنواز نے سوسائٹی کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں نے سوسائٹی کے صدر جو پچھلی دو دہائیوں سے ریاض میں مقیم ہیں کی خدمات کو بھی سراہا۔

 

سینئر این آر آئی حفیظ الرحمان پیارے نے صدر سوسائٹی سعادت علی کو تہنیت پیش کی اور ان کو یادگاری مومنٹو پیش کیا۔ الطاف احمد شیخ کے ہدیہ تشکر پر اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *