پرینکا گاندھی نے 5 تلخ سوال سامنے رکھ کر حکومت سے کہا ’حساب دو‘

[]

پرینکا گاندھی نے اگلے تین سوالوں میں دلتوں، پسماندوں و خواتین کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا ایشو اٹھایا ہے۔ ان کا تیسرا سوال ہے ’’ملک کے عہدوں اور وسائل میں ہمارے دلت، پسماندہ، قبائلی، اقلیت اور اعلیٰ ذات کے غریبوں کی مناسب شراکت داری کیوں نہیں ہے؟‘‘ پھر چوتھا سوال ہے کہ ’’مہنگائی آج عروج پر کیوں ہے؟ گھر چلانا مشکل کیوں ہے؟ عام لوگ اپنا کنبہ کیوں نہیں چلا پا رہے ہیں؟‘‘ پرینکا گاندھی آخر میں یہ سوال بھی پوچھتی ہیں کہ ’’خواتین کے ساتھ مظالم کیوں بڑھ رہے ہیں؟ خواتین پر مظالم کرنے والے جرائم پیشوں کو تحفظ دینا کب بند ہوگا؟‘‘ اپنے پوسٹ کے آخر میں پرینکا گاندھی نے ’ہیش ٹیگ میرے وِکاس کا دو حساب‘ بھی لگایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *