“انڈیا گٹھ بندھن” کی زیر آب لہر- اپوزیشن اتحاد یوپی میں زبردست کامیابی حاصل کرے گا۔ نفیس احمد، رکن اسمبلی گوپالپور

[]

ریاض ۔ کے این واصف

یوپی قانون ساز اسمبلی میں آعظم گڑھ کی گوپالپور حلقہ اسمبلی کی نمائندگی کرنے والے نفیس احمد نے نمائندہ “اردو لیکس” سے گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہا کہ “انڈیا اتحاد” کی ملک بھر میں لہر ہے۔ اترپردیش میں 2024 پارلیمانی الیکشن کے نتائج حیران کن ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ گٹھ بندھن کا ساتھ دینے عوام پرجوش ہے۔

 

ایم ایل اے نفیس احمد ان دنوں سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں۔ پوروآنچل ویلفیر اسوسی ایشن کی دعوت پر انھوں نے ریاض میں منعقد اسوسی کی سالانہ افطار پارٹی مین شرکت کی۔ افطار کے بعد منعقد اس مختصر خیر مقدمی تقریب کا آغاز محمد عمار خاں کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ ناظم محفل انعام اللہ آعظمی فلاحی نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ نفیس احمد بنیادی طور پر ایک سماجی جہدکار ہیں۔ انھوں نے طالب علمی کے دور میں بحیثیت صدر طلباء یونین خدمات انجام دیں اور اب بحیثیت ایم ایل اے سماج وادی پارٹی عوام کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

پوروآنچل اسوسی ایشن کے صدر عبدالاحد صدیقی نے مہمانان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آعظم گڑھ کی مردم خیز مٹی سے کئی بڑی ہستیاں اٹھی ہیں‌۔ ان مین نفیس احمد ایک ہیں۔ ہندوستانی کمیونٹی کی معروف و صاحب خیر شخصیت ڈاکٹر ندیم ترین نے کہا کہ نفیس احمد ہم علیگرینز کے لئے ایک قابل فخر شخصیت ہیں کہ وہ اے ایم یو کے طلباء یونین کے سابق صدر آج اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم علیگز کو تعلیم کے میدان میں اپنی توانائیاں صرف کرتے ہوئے سرسید کی جلائی شمع کو ہمیشہ روشن رکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔

 

نفیس احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم نے سیاست کو شجر ممنوع تصور کر رکھاہے۔ ہمارے نوجوان اس میدان میں آنے سے کتراتے ہیں۔ انھوں یہ بھی کہا کہ انجینیر و ڈاکٹر بننے کی رویت کو ترک کرکے ہمارے نوجوانوں کو سیول سرویسس اور قانون کی تعلیم پر توجہ دینی چاہئیے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ نفیس احمد نے یہ بھی کہا ہماری نئی نسل تہذیب اور روایات سے ناآشنا ہوتی جارہی ہے۔ تعلیم کے ساتھ تربیت بے ضروری ہے۔ نفیس احمد نے آخر مین کہا کہ آج کے حالات مین ہمیں آپس میں بٹنا نہیں بلکہ جٹنا چاہئے۔ نعرے بازی اور جذباتیت ترک کرکے خاموش انداز میں ٹھوس کام کریں۔ انھوں نے سماج وادی پارٹی کی صدر اکھلیش یادو کی قیادت کی بہترین الفاظ میں ستائش کی۔

 

اس دعوت افطار میں ریاض کی سماجی تنظیموں کے نمائیندوں اور اسوسی ایشن کے اراکین کی بھاری تعداد نے شرکت۔ اور کثیر تعداد میں فیس احمد اور ان کے ہمراہ ہندوستان سے آئے محمد شاہد کو گلدستے پیش کئے۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری محمد اطہر آعظمی کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *