مدینہ منورہ میں فلاحی تنظیم “البر” کے زیر انتظام 4 لاکھ افراد کی افطاری کا اہتمام

[]

ریاض – کے این واصف

رمضان کی سبب دونوں مقدس شہر مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زائرین سے بھرے ہوئے ہیں حرمین انتظامیہ زائرین عمرہ و زیارت کے لئے درکار ساری سہولتیں بہم پہنچاتا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ فلاحی ادارے روزہ دارون کے سحور و افطار کے پیکٹس تقسیم کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ فلاحی ادارہ “البر” نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

 

رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ میں البر فلاحی تنظیم کی جانب سے یومیہ 13 ہزارسے زائد افطار باکسز تقسیم کیے جاتے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق فلاحی ادارے کے سیکریٹری جنرل انجینیئر صالح بن عبدالعزیز جبلاوی نے کہا ہے کہ جمعیۃ البر اپنے رمضان پروگرام کے تحت مسجد نبوی، مسجد قبا اور مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں 100 رضاکاروں کی مدد سے افطار پیکٹس تقسیم کرتی ہے۔

 

جبلاوی نے مزید کہا کہ افطار فراہمی جمعیۃ البر کے مدینہ منورہ میں مختلف خیراتی منصوبوں کا حصہ ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران 4 لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔جمعیۃ البر نے رمضان سے قبل ہی افطار فراہمی کی تیاریاں مکمل کرلی تھی

 

اور ٹینٹ قائم کردیے تھے جہاں روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *