[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ کے خلاف جنگ روک دے۔
سابق صدر اور آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار نے عبرانی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جارحیت جاری رہنے کی صورت میں اسرائیل کو عالمی سطح پر اپنے حامیوں سے محرومی کے بعد تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسرائیل ہیوم کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لئے امریکہ میں صہیونی لابی کی حمایت کی ضرورت ہے۔ حماس کے ہاتھوں اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں ہلاکتوں کا منظر وحشتناک تھا۔ میں بھی 7 اکتوبر کے حملوں کا ایسا ہی جواب دیتا تاہم اس وقت غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنا عالمی سطح پر اسرائیل کی حمایت میں کمی پر منتج ہوگا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان حالات میں ہمیں دیوانہ وار عمل کرنا پڑتا ہے۔ حماس کے حملوں کے بعد میرا بھی ردعمل مختلف نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف دہ امر ہے کہ لوگ 7 اکتوبر کے حملوں پر بات نہیں کرتے ہیں بلکہ اسرائیلی کی جارحیت موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے۔