[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کے حق میں عظیم الشان قرآنی اجتماع منعقد کی جارہی ہے۔
آزادی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس شاندار اجتماع میں قابض صیہونی رجیم کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا جائے گا۔
آزادای اسٹیڈیم میں موجود مہمانوں کی عراقی مداح کے ساتھ پرجوش ہمنوائی۔
تہران میں منعقدہ اسرائیل مخالف اجتماع کے شرکاء عراق سے آئے ہوئے مداح اہل بیت کے ساتھ منقبت خوانی میں پرجوش انداز میں شریک ہورہے ہیں۔
قابض اسرائیل کے خلاف عظیم الشان “اجتماع” شروع
اس شاندار قرآنی اجتماع میں شرکت کرنے والے روزہ داروں کے لئے خصوصی افطار پیکج کے طور پر ڈیڑھ لاکھ کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
پروگرام کے آغاز سے پہلے ہی عوام کی پرجوش آمد
تہران کے آزادی اسٹیڈیم کی دستیاب تصاویر کے مطابق کئی تہرانی اپنے خاندانوں کے ساتھ تقریب سے قبل ہی اسٹیڈیم میں حاضر ہوئے ہیں۔
تہران میں مقیم افغان شہریوں کی بھرپور شرکت
امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں تہران میں مقیم افغان شہری بھی غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فلسطینی پرچم کے ساتھ شریک ہوئے۔
آزادی سٹیڈیم میں معذور افراد کی پرجوش شرکت
امام حسن ع کے یوم ولادت پر فلسطین کے حق میں منعقدہ اسرائیل مخالف قرآنی اجتماع میں ایرانی عوام کے مختلف طبقوں کی موجودگی کا ایک مظہر آٹھ سالہ جنگ دفاع مقدس کے سابق فوجیوں اور معذور افراد کی پرجوش موجودگی ہے جو آج کے اس مظلوم دوست اجتماع کے مہمان ہیں۔
غزہ کے لیے چندہ مہم کا اہتمام
اس عظیم الشان اجتماع میں عاشقان امام حسنؑ کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے چندہ مہم کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تہران کے عوام کی فلسطینی پرچم کے ساتھ آزادی اسٹیڈیم آمد
اس عظیم الشان قرآنی اجتماع کے مہمانوں کی بڑی تعداد غزہ کے عوام کی حمایت کے لئے فلسطینی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے “فلسطین آزاد ہوگا” کے نعروں کے ساتھ آزادی اسٹیڈیم میں داخل ہو رہی ہے۔
مرکز تبلیغات اسلامی کے سربراہ کی “آزادی اسٹیڈیم” آمد
ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین محمد قمی پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
آزادی اسٹیڈیم کی نچلی منزل کو ایران اور فلسطین کے پرچموں سے سجا دیا گیا
پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی آزادی اسٹیڈیم کے نچلے حصے میں ایران اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔۔