جیل میں محروس مختار انصاری طبیعت بگڑ گئی، اسپتال میں داخل

[]

باندہ: اتر پردیش کی باندہ منڈل جیل میں نظر بند مبینہ مافیا مختار انصاری کو منگل کی صبح طبیعت خراب ہونے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال مختار انصاری کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر داخل کر کے میڈیکل کالج میں علاج شروع کردیا گیا ہے۔

مقامی سرکاری درگاوتی میڈیکل کالج کی طرف سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 62 سالہ مختار انصاری کو منگل کی صبح 3.55 بجے جیل سے لایا گیا اور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔

اُنہیں چار پانچ دنوں سے گیس اور پیٹ میں درد کی شکایت کے ساتھ پاخانہ کرنے میں تکلیف ہو رہی ہے۔ جس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مختار کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *