[]
دہلی شراب پالیسی معاملہ میں دہلی کے راس ایونیوکورٹ نے بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کو 9 اپریل تک عدالتی تحویل میں دیتے ہوئے انھیں تہاڑ جیل منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے آج ان کی تحویل کے اختتام پر ان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ای ڈی کے وکیل نے بذریعہ آن لائن اپنے دلائل پیش کئے اوربی آرایس لیڈر کی عدالتی تحویل میں مزید 15 دن توسیع کی عدالت سے خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ جاری ہے۔ بعض ملزمین سے ہنوز پوچھ گچھ نہیں کی گئی ہے۔ اس مرحلہ پر کویتا کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ کویتا کے فرزند کےامتحانات کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔
انہوں نے عدالت سے خواہش کی کہ کویتاکی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کےبعد عدالت نے کویتا کو 14 دنوں کے لئےعدالتی تحویل میں دینے کی ہدایت دی۔یہ عدالتی تحویل 9 اپریل تک جاری رہےگی۔ عدالت کے حکم کے بعد کویتا کو دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا جا رہا ہے
BRS MLC Kavitha says temporarily she might be jailed
This is not a case of money laundering but a case of political laundering
One accused has already joined BJP
Another accused was given ticket by BJP
The third accused gave Rs 50 crore to the BJP in the form of electoral… pic.twitter.com/I4qFJtAdGO
— Naveena (@TheNaveena) March 26, 2024