[]
نئی دہلی: ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر بلڈوزر کے ذریعے کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں ایس ایچ کے ایم گورنمنٹ میڈیکل کالج، نلہڑ کے قریب مبینہ غیر قانونی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ مبینہ ناجائز تجاوزات کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح نوح انتظامیہ کی ٹیم نلہڑ مندر کے راستے میں واقع اسپتال کے بالکل سامنے پہنچی اور وہاں پر تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کیا۔ شہر میں بلڈوزر کی مسلسل کارروائی سے علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔