عالمی برادری شفا ہسپتال میں صہیونی بربریت کو روکنے کے لئے اقدام کرے، حماس

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیم حماس نے غزہ کے شفاء ہسپتال میں جاری صہیونی فورسز کی درندگی اور جارحیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری طور پر مداخلت کی اپیل کی ہے۔ 

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شفاء ہسپتال میں جاری صہیونی جارحیت کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ بین الاقوامی سطح پر خاموشی اختیار کرنے اور کوئی اقدام نہ ہونے کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ درپیش ہے۔ صہیونی فورسز نےمسلسل چھے دنوں سے شفا ہسپتال اور اطراف کے علاقوں کو محاصرے میں لیا ہوا ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آرہا ہے۔

حماس نے مزید کہا ہے کہ مسلمان ممالک او امت مسلمہ عالمی برادری پر دباو بڑھانے کے لئے اقدام کریں تاکہ غزہ میں جاری صہیونی بربریت اور درندگی کا سلسلہ رک جائے۔

فلسطینی تنظیم نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ صہیونی جارحیت اور مظالم کی وجہ سے فلسطینی عوام کی استقامت اور ارادے میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ فلسطینی عوام اپنی تقدیر کے لئے پہلے کی طرح مضبوط ارادے کے ساتھ قائم  رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *