صیہونی حکومت عوامی غیظ و غضب کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی، جنرل نقدی

[]

مہر نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل محمد رضا نقدی نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ایک سابقہ ​​بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کی شدت کی وجہ سے حماس کی طرف سے  7 اکتوبر کو طوفان  الاقصیٰ آپریشن ہوا۔ 

جنرل نقدی نے کہا کہ صہیونیوں کو طوفان الاقصیٰ کے بعد اپنے جرائم کا احساس کرتے ہوئے وحشیانہ جرائم کو روکنا چاہئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں نے غزہ کی پٹی پر حملہ کر کے اپنے خاتمے کو دعوت دی ہے۔

سپاہ پاسداران سینئر جنرل نے مزید کہا: اب  خطے کے لوگوں میں صیہونی رجیم کے مظالم کا مقابلہ کرنے کا بے مثال عزم پایا جاتا ہے۔  جب خطے کے عوام میں غم و غصے کی یہ تحریک شروع ہوتی ہے تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔”

انہوں نے امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت پر تنقید کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *