[]
واضح رہے کہ دہلی آبکاری پالیسی معاملہ میں وزیر اعلیٰ کیجریوال نے جیل سے حکومت چلانے کے اپنے دعویٰ کو حقیقت میں بدلتے ہوئے ہفتہ کے روز ای ڈی کی قید سے اپنا پہلا حکم جاری کیا تھا۔ یہ حکم وزارت برائے آب سے متعلق ہے۔ کیجریوال نے وزیر برائے آب آتشی کو دہلی کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی اور سیور مسئلہ کا حل نکالنے کی ہدایت دی۔ آتشی نے خود میڈیا کے سامنے اتوار کو اس سلسلے میں انکشاف کیا۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو جب پتہ چلا کہ دہلی کے کچھ علاقوں میں پانی اور سیور کا مسئلہ ہو رہا ہے تو وہ فکر مند ہوئے۔ آتشی کے مطابق وزیر اعلیٰ کا ماننا ہے کہ ان کے جیل میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ذرا بھی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ گرمیاں بھی آ رہی ہیں، اس لیے انھوں نے ای ڈی کی حراست میں رہتے ہوئے ہفتہ کو حکم جاری کیا کہ جہاں پانی کی کمی ہے، وہاں مناسب تعداد میں ٹینکروں کا انتظام کیا جائے۔ چیف سکریٹری سمیت دیگر افسران کو مناسب احکامات دیے جائیں تاکہ عوام کے مسائل کا فوراً حل نکلے۔ اس معاملے میں ضرورت پڑنے پر لیفٹیننٹ گورنر کی بھی مدد لیں۔