[]
نظام آباد:25/ مارچ (اردو لیکس) یس یس سیSSC مارچ2024 امتحانات میں اردو میڈیم ریاضی کے پرچے میں ترجمہ کی فاش غلطیاں کی گئی۔ سوال نمبر 12میں مستطیل کے بجائے چارضلعی ترجمہ کیا گیا
جس سے سوال کاتصور Concept بدل جاتا ہے تلنگانہ ریاضی فورم اردو میڈیم نظام آباد کے عہدیداران خواجہ نصیر الدین صدر اور محمد مختار الدین جنرل سکر یٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوال نمبر12 کے طلباء کو نشانات دیئے جائے تاکہ طلباء کو نقصان نہ ہو اس کے علاوہ ترجمہ کی فاش غلطیا ں کی گئی جس کی وجہہ سے طلباء کو سوالات حل کرنے میں دشواری پیش آئی سوالات نمبر1,3,17 اردو ترجمہ Translation میں بھی ریاضی اصطلاح کے بجائے انگلش ٹرم اورگوگل ڈکشنری کا استعمال کیا گیااور نصابی کتاب کے الفاظ کے بجاے مشکل الفاظ کا استعمال کیا گیا
جو حسب ذیل ہیں -سوال۔نمبر 1. میں inconsistent کا ترجہ” غیر ہم آہنگ” کیا گیا بجائے” وجود نہیں رکھتا” ہونا چاہیے۔ سوال نمبر3 میں جھنڈا کا pole کے بجائے جھنڈے کا کھمبا یا ستون ہونا چاہیئے سوال نمبر 17 میں coordinates کا ترجمہ ”مختسمات” کیا گیا ہے جو غلط ہے اس کا ترجمہ ”مختصات” ہونا چاہیئے تلنگانہ ریاضی فورم اردو میڈیم کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے طلباء کو غلط ترجمہ کئے سوالات کے نشانات مختص کئے جائے اورآئندہ بھی ترجمہ کی غلطیوں کا ازالہ نہ ہو اس کے لئے تجربہ کار اسا تذہ کی خدمات لی جائے۔