[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اس پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 226 جب کہ زخمیوں کی تعداد 74,518 پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹی کے مختلف علاقوں میں قتل عام کے آٹھ جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 84 افراد شہید اور 106 افراد زخمی ہوئے۔