ننھے مصری قاری کی نماز کی امامت سوشل میڈیا پر وائرل (خوبصورت آواز میں تلاوت سنئے)

[]

قاہرہ: مصرمیں ایک ننھا امام نماز تراویح کی امامت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔کم عمر امام کی نماز کی امات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

محمد القلاجی نامی بچہ جامعہ الازھز کے یونیفارم پہنے خوبصورت آواز میں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے مسجد میں نمازیوں کی امامت کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر سبھی نے چھوٹی عمر کے باوجود اس کی مخصوص آواز اور درست تلاوت کی وجہ سے بچے کی تعریف کی۔

محمد احمد القلاجی کی عمر 11 سال ہے۔ وہ شرقیہ گورنری کے گاؤں ناصریہ سے ہیں اور پرائمری اسکول کی چھٹی جماعت میں ہیں۔

اس نے 4 سال کی عمرمیں شرقیہ گورنری میں قرآن حفظ کرنا شروع کیا جہاں اس نے “الکتاب” میں آغاز کیا اور اس کے بعد وہ “دس رمضان” شہر گیا جہاں اس نے پورا قرآن حفظ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *