[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ شہر کے شفا ہسپتال میں گرفتار افراد کے بارے میں شائع کی گئی تصاویر غلط تھیں۔ جب کہ صیہونی حکومت شفا ہسپتال پر حملے کے دوران درجنوں مزاحمتی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک حماس کے ایک سینئر سیکورٹی عہدیدار نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے غزہ کے شفا ہسپتال میں درجنوں مزاحمتی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے غزہ کی مزاحمت کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ قرار دیا۔
حماس کے اس بیان کے ایک دن بعد اسرائیلی فوج کو خفت کے ساتھ یہ اعلان کرنا پڑا کہ یہ تصاویر جھوٹی تھیں۔
ادھر صہیونی فوج کے ترجمان نے بھی اس بات پر زور دیا کہ بعض افراد کی گرفتاری کی تصاویر شائع کی گئیں جو کہ سراسر جھوٹ اور نفسیاتی حربے کی ایک کوشش تھی۔
نیز عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احرونوت نے اس بات پر زور دیا کہ فوج کی جانب سے القسام بریگیڈ کے کمانڈروں میں سے ایک رعد سعد کی شفا ہسپتال میں گرفتاری کا اعلان سراسر جھوٹ تھا۔