[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام کے نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: ان جارحانہ حملوں کے دوران کم از کم 93 فلسطینی شہید اور 130 افراد زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اس پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار 645 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ان وحشیانہ حملوں میں اب تک 73,676 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
جب کہ اسرائیلی طیاروں کے حملوں سے تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے اب بھی فلسطینی شہداء کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔