[]
سری نگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ایک ٹیچر کو برطرف کردیا ہے۔
یہ کارروائی جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں کی گئی۔ سرکاری طور پر جاری کردہ حکم میں بتایا گیا ہے کہ ٹیچر کی سرگرمیاں قابل اعتراض رہی ہیں، جس کی وجہ سے انھیں خدمات سے برطرف کردیا جارہا ہے۔
کلگام سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کے تعلق سے اس بات کا علم ہوا کہ وہ قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ایسے کام کرر رہے ہیں جو کہ ریاست کے مفادات کے خلاف ہیں۔
سرکاری طور پر جاری کردہ آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی اور تحقیقات کے بعد اس بات کا علم ہوا کہ منظور احمد لاوے جو کہ تدریسی فرائض انجام دیتے ہیں،
انہیں تفویض کردہ خدمات تشفی بخش طور پر انجام نہیں دیتے رہے، بلکہ وہ قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت کو یہ کارروائی کرنی پڑی۔ حکام نے اس سلسلہ میں 9 جولائی 2016ء اور 10 جولائی 2016ء کے پرتشدد واقعات کا حوالہ دیا، جس میں منظور احمد ملوث تھے۔