دہلی کی تمام سات سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹنگ

[]

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دہلی کی سبھی سات سیٹوں پر ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر کہا، “ملک میں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ جمہوریت کا عظیم تہوار ہے۔ میں تمام اہل وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بار آمریت کے خلاف ووٹ دیں، غنڈہ گردی کے خلاف ووٹ دیں”۔

انہوں نے کہا، “عام آدمی پارٹی عوام کے حقیقی مسائل کے لیے کام کرتی ہے اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرتی ہے۔ جہاں بھی عام آدمی پارٹی کے امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں، جھاڑو کو ووٹ دے کر ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم آپ کے لیے زیادہ توانائی کے ساتھ کام کر سکیں”۔

الیکشن کمیشن نے آج لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 19 اپریل اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائيں گے۔

واضح رہے کہ 2014 اور 2019 کے گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے دہلی کی تمام سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار کانگریس اور عام آدمی پارٹی (AAP) ایک ساتھ الیکشن لڑ رہی ہیں جس میں AAP چار سیٹوں پر اور کانگریس تین سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *