روس، صدارتی انتخابات میں ووٹنگ جاری، پہلے دن 35 فیصد ووٹ ڈالے گئے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس میں صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ تین دنوں تک جاری رہنے والے انتخابی عمل کے لئے 97 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے پہلے دن شہریوں کی جانب سے جوش خروش دیکھا گیا اور 35 فیصد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

اسپوٹنک کے مطابق 30 لاکھ روسی آن لائن ووٹ دیں گے۔ تین دنوں تک جاری رہنے والا انتخابی عمل اتوار کے دن ختم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق روسی صدر پوٹن بھی آن لائن ووٹ دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخابات میں روس میں مقیم 11 کروڑ 20 لاکھ سے زائد جبکہ دنیا کے 144 ممالک میں مقیم 18 لاکھ سے زائد روسی شہری ووٹ دے سکیں گے۔

روسی انتخابات میں صدر پوٹن کے علاوہ مزید تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں پارلیمنٹ کے رکن 40 سالہ ولایسلاو داونکوف، 56 سالہ لئونید اسلوتسکی اور کمیونسٹ پارٹی کے نائب سربراہ 75 سالہ نکلای خاریتونوف شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *