[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں اور نسل پرستی اور اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف کاروائیوں سے دنیا کے مختلف میں اقلیت کی صورت میں بسنے والے مسلمان متاثر ہوں گے۔
ایروانی نے کہا کہ اسرائیل روزانہ بے گناہ فلسطینیوں پر عالمی برادری کی نگاہوں کے سامنے مظالم کے پہاڑ توڑرہا ہے۔ صہیونی نسل پرست حکومت اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے اسلام اور دہشت گردی کو جوڑرہی ہے۔ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام نے دہشت گردی سے منع کیا ہے۔ دہشت گردی کو کسی دین اور تہذیب سے جوڑنا غلط ہے۔
ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ بعض یورپی ممالک میں آزادی بیان کے نام مسلمانوں کی دینی مقدسات کی توہین کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اسلاموفوبیا اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گا اور اس حوالے سے عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں کا ساتھ دے گا۔