[]
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کے ہاسپٹل میں شریک ہونے کی اطلاع کے ساتھہ ہی ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔ بگ بی کو آج صبح ممبئی کے کوکیلابین ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ 81 سالہ اداکار کو انجیوپلاسٹی کیلئے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ یہ اطلاع پھیلتے ہی امیتابھ بچن کے چاہنے والے پریشان ہو گئے حالانکہ ایسی کوئی تشویش کی بات نہیں ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن صحت مند ہیں۔
بعد ازاں امیتابھ بچن نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا ’اِن گریٹیٹیوڈ ایور…‘‘ یعنی ’ہمیشہ شکرگزار‘۔