کانگریس نے 62 کروڑ کسانوں کو بی جے پی کے مظالم سے آزاد کرانے کا کیا عزم، ’کسان نیائے گارنٹی‘ کے 5 نکات پیش

[]

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’ملک کے 62 کروڑ اَن داتا کسانوں کو بی جے پی کے مظالم سے آزاد کرائیں گے ہم، ’کسان نیائے‘ سے ہر کسان کی زندگی میں پھر سے خوشحالی لائیں گے ہم۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کسان، تصویر @kharge</p></div>

کسان، تصویر @kharge

user

کانگریس لگاتار مختلف شعبوں کو انصاف دلانے کے لیے ’گارنٹی‘ کا وعدہ کر رہی ہے اور اس کے لیے اپنے منصوبے بھی سامنے رکھ رہی ہے۔ آج کانگریس نے ’کسان نیائے‘ کی گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لیے 5 اہم نکات پیش کیے ہیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس سلسلے میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ملک کے 62 کروڑ اَن داتا کسانوں کو بی جے پی کے مظالم سے آزاد کرائیں گے ہم۔ ’کسان نیائے‘ سے ہر کسان کی زندگی میں پھر سے خوشحالی لائیں گے ہم۔‘‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اس پوسٹ میں ملکارجن کھڑگے نے ’کسان نیائے گارنٹی‘ کے لیے 5 اہم نکات دیے ہیں جو اس طرح ہیں: 1. صحیح دام- ایم ایس پی کو سوامی ناتھن کمیشن کے فارمولے کے تحت قانونی درجہ دینے کی گارنٹی۔ 2. قرض معافی کمیشن- کسانوں کا قرض معاف کرنے اور قرض معافی کی رقم مقرر کرنے کے لیے ایک مستقل ’زرعی قرض معافی کمیشن‘ بنانے کی گارنٹی۔ 3. بیمہ ادائیگی کا سیدھا ٹرانسفر- بیمہ منصوبہ میں تبدیلی کر فصل کا نقصان ہونے پر 30 دنوں کے اندر سیدھے بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی یقینی کرنے کی گارنٹی۔ 4. صحیح درآمد-برآمد پالیسی- کسانوں کے مفاد کو آگے رکھتے ہوئے ایک نئی درآمد-برآمد پالیسی بنانے کی گارنٹی۔ 5. جی ایس ٹی سے پاک زراعت- زرعی سامانوں سے جی ایس ٹی ہٹا کر کسانوں کو جی ایس ٹی سے پاک بنانے کی گارنٹی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ’کسان نیائے گارنٹی‘ سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کانگریس آپ کے لیے 5 ایسی گارنٹیاں لے کر آئی ہے جو آپ کے سبھی مسائل کو جڑ سے ختم کر دے گی۔‘‘ پانچوں گارنٹی کی تفصیل بھی راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں پیش کی ہے، اور پھر آخر میں لکھا ہے کہ ’’ملک کی مٹی کو اپنے پسینے سے سینچنے والے کسانوں کی زندگی کو خوشحال بنانا ہی کانگریس کا ہدف ہے، اور یہ 5 تاریخی فیصلے اسی سمت میں بڑھائے گئے قدم ہیں۔ ہندوستان کے زراعتی نظام میں ’خوشحالی کا سورج‘ طلوع ہونے والا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *