ممبئی میں 8 اسٹیشنوں کے نام تبدیل کرنے مہاراشٹرا کابینہ کی منظوری

[]

ممبئی: مہاراشٹرا کابینہ نے ممبئی کے 8 مضافاتی ریلوے اسٹیشنوں کے برطانوی دور کے ناموں کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی زیر صدارت کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

تجویز کے مطابق کرے روڈ اسٹیشن کو لال باغ، سینڈ ہرسٹ روڈ اسٹیشن کو ڈونگری، میرن لائنس اسٹیشن کو ممبادیوی، چرنی روڈ اسٹیشن کو گرگاؤں، کاٹن گرین اسٹیشن کو کالاچوکی، ڈاک یارڈ روڈ اسٹیشن کو مزگاؤں اور کنگس سرکل کو ترتھانکر پرشواناتھ اسٹیشن کا نام دیا جائے گا۔

ریاستی اسمبلی میں منظوری کے بعد یہ تجویز مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے کو بھیجی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے ممبئی سنٹرل اسٹیشن کو نانا جگناتھ شنکر شیٹ اسٹیشن کا نام دینے کی تجویز پہلے ہی مرکزی حکومت کو بھیج دی ہے۔

2017 میں مرکزی حکومت نے ایلفن اسٹون روڈ اسٹیشن کا نام تبدیل کیا تھا اور اسے قریبی پربھادیوی مندر سے موسوم کرتے ہوئے پربھادیوی اسٹیشن کا نام دیا گیا تھا۔

اس سے چند دن پہلے جنوبی ممبئی کے مشہور چھترپتی شیواجی ٹرمنسٹ کے نام میں تھوڑی سی تبدیلی کرتے ہوئے اس میں مہاراج کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس اسٹیشن کا نام چھترپٹی شیواجی ٹرمنسٹ (ٹی ایم ایس ٹی) ہوگیا تھا۔

پہلے اس اسٹیشن کو برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ سے موسوم کیا گیا تھا اور وکٹوریہ ٹرمنس کے نام سے جانا جاتا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *