[]
حیدرآباد _ 13 مارچ ( اردولیکس) بی آر ایس سربراہ چندرشیکھرراو نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے اپنی دختر کویتا کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ان کی جگہ سابق رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے باجی ریڈی گووردھن ریڈی نظام آباد رورل اسمبلی حلقہ سے تین مرتبہ منتخب ہوئے تھے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں انھیں شکست ہوئی تھی
بی آر ایس نے آج مزید چار لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدوار کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں ورنگل سے ڈاکٹر کڈیم کاویہ ، چیوڑلہ سے کاسانی گینیشور مدیراج ، ظہیرآباد پارلیمانی سیٹ کے لیے گالی انیل کمار اور نظام آباد پارلیمانی سیٹ کے لیے باجی ریڈی گووردھن ریڈی شامل ہیں
بی آر ایس کے سربراہ چندرشیکھرراو نے پارٹی قائدین، عوامی نمائندوں اور مقامی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کی رائے کے مطابق کے سی آر نے امیدواروں کا انتخاب کیا۔
بی آر ایس نے اب تک 9 پارلیمانی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن میں
1) کھمم – ناما ناگیشور راؤ
2) محبوب آباد – ایم کویتا
3) کریم نگر -بی ونود کمار
4) پداپلی (ایس سی) – کوپلا ایشور
5) محبوب نگر – مانے سرینواس ریڈی
6) چیوڑلہ – کاسانی گینیشور
7) ورنگل (ایس سی) – ڈاکٹر کڈیم کاویہ
8) ظہیرآباد _ گالی انیل کمار۔
9) نظام آباد – باجی ریڈی گووردھن