رمضان میں رات بھر کاروباری اداروں کو کھلے رکھنے کی اجازت۔۔ مجلسی وفد کی کمشنرس سے نمائندگی

[]

حیدرآباد: آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین کے ارکان مقننہ پر مشتمل ایک وفد نے چہارشنبہ کے روز سٹی پولیس کمشنر س سے ملاقات کی اور کمشنر سے خواہش کی کہ ماہ صیام کے دوران رات بھر کاروبار کرنے کی اجازت دیں۔

صدرمجلس الدالدین اویسی کی ہدایت پر پارٹی کے ارکان مقننہ پر مشتمل وفد نے راچہ کنڈا پولیس کمشنر ترون جوشی‘سائبرآبادپولیس کمشنر اویناش موہنتی اور حیدرآباد پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی سے ملاقات کی۔

مجلس کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ارکان مقننہ نے پولیس کمشنرس سے خواہش کی وہ رمضان کے دوران رات بھر ہوٹلیں‘شاپس‘کھانے کے مراکز اور دیگر کاروباری اداروں کو کھلے رکھنے کی اپنے ماتحت عہدیداروں کوہدایات جاری کریں۔

انہوں نے کہاکہ ماہ صیام میں رات میں مساجد میں عبادتوں کااہتمام کیاجاتا ہے اورلوگ خریداری کے لئے رات کے وقت بازار کا رخ کرتے ہیں۔

مجلس کے وفد‘ایم ایل ایز کوثر محی الدین‘جعفرحسین معراج‘ میر ذوالفقار علی‘ محمد مبین‘محمدماجدحسین‘ ایم ایل سی ریاض الحسن آفندی اور مرزا رحیم بیگ پر مشتمل تھا۔

اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے پہلے ہی اس سلسلہ میں تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کویادداشت پیش کی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *