شمالی ہند میں سرد لہر اور کہرے سے لوگوں کا حال بے حال، کشمیر اور ہماچل میں برفباری جاری

شمالی ہند میں شدید ٹھنڈ نے لوگوں کا حال بے حال کر دیا ہے۔ کہرا اور سرد لہر کی وجہ سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان سمیت زیادہ تر ریاستوں میں رات سے ہی گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے اتوار کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ہماچل کے کئی ضلعوں میں اتوار کو بھی برفباری کے آثار ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق راجدھانی دہلی میں اتوار کو آسمان میں جزوی طور پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ صبح میں اسماگ کے ساتھ ساتھ زیادہ تر جگہوں پر درمیانی سطح کا کہرا اور کچھ جگہوں پر گھنا کہرا ہو سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اگلے ہفتہ ویسٹرن ڈسٹربینس کے فعال ہونے سے بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *