ہم آسام کی طرح یہاں ڈٹینشن سنٹرس(حراستی مراکز) نہیں چاہتے : ممتا بنرجی

[]

جلپائی گڑی (مغربی بنگال): چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن زور دے کر کہا کہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس(این آر سی) سے جڑا ہے اور اسی وجہ سے وہ اس نئے قانون کی مخالفت کررہی ہیں۔

ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ وہ آسام کی طرح مغربی بنگال میں حراستی مراکز نہیں چاہتیں۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے کہا کہ سی اے اے‘ این آر سی سے جڑا ہے اسی لئے ہم اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

ہم آسام کی طرح یہاں ڈٹینشن سنٹرس نہیں چاہتے۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سی اے اے لوک سبھا الیکشن سے قبل ایک سیاسی حربہ ہے۔

ٹی ایم سی سربراہ نے سی اے اے سے مسلمانوں کو باہر رکھنے پر تنقید کی اور زور دے کر کہا کہ اس قانون کا مقصد ملک کی آبادی میں پھوٹ ڈالنا ہے۔

انہوں نے سی اے اے درخواستوں کے ادخال کے طریقہ کار پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ طریقہ ئ کار واضح نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کا ہندو مت کا تصور ویدوں اور سوامی ویویکانند کی تعلیمات سے مختلف ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *