صدرجمہوریہ نے آندھراہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججس کو مستقل کرنے کے احکام جاری کردیئے

[]

حیدرآباد: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججس کو مستقل جج کے طور پر مقرر کرنے کے احکام جاری کئے۔

اے پی ہائی کورٹ کالجیم نے 24 فروری 2023 کو سپریم کورٹ کالجیم کو تجویز پیش کی کہ اے پی ہائی کورٹ میں خدمات ا نجام دینے والے جسٹس بوپپنا وراہا لکشمن چکرورتی، جسٹس ٹی ملیکارجن راؤ اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر خدمات انجام دینے والے جسٹس ڈی وینکٹ رمنا ، کوہائی کورٹ کامستقل جج مقرر کیا جائے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت سپریم کورٹ کالجیم نے اس پر غور کیا اور 13 فروری کو مرکزی حکومت کو اس خصوص میں سفارش کی۔ صدر جمہوریہ نے اب اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *