ڈونالڈ ٹرمپ نے انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورس ایکٹ (آئی ای ای پی اے) کے تحت ایک قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا جو انہیں بحران سے نپٹنے کے لیے وسیع طاقت فراہم کرتا ہے۔ حکم کے مطابق ترمیم شدہ ٹیرف منگل سے نافذ ہوجائیں گے۔
اس حکم پر دستخط کرنے کے بعد ٹرمپ نے کہا، “یہ قدم غیر قانونی تارکین وطن اور مہلک ڈرگس خاص طور پر فینٹنل کے سبب ہمارے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ ہمیں امریکیوں کا تحفظ کرنا ہے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں یہ یقینی کروں۔”