ریاض ۔ کے این واصف
سعودی دارالحکومت ریاض میں دو روزہ عالمی لیبر مارکیٹ کانفرنس۔ ہندوستان سمیت 45 ممالک کے وزرائے محنت، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، 200 مقررین اور 100 سے زائد ممالک کے 5000 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (INTUC) کے قومی نائب صدر، سابق ایم پی رام چندر کنٹیا، تلنگانہ مائیگرنٹ لیبر لیڈر منڈا بھیم ریڈی، ریاض کی مقیم آندھرا پردیش کی سماجی کارکن چیتنا جگدیش نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
اس کانفرنس میں حکومت، نجی شعبے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے نمائندوں کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں۔ عالمی بینک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مالیاتی تنظیم کے تعاون سے 50 سے زائد خصوصی بات چیت کی گی۔ کانفرنس لیبر مارکیٹ کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے، اختراعی حل، بہترین طریقوں
اور عالمی تجربات کی نمائش پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ممالک اور اداروں کے درمیان معاہدے طئے پائے۔