شہباز شریف کابینہ کے 19 وزرا کی حلف برداری

[]

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیر کے دن نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے 19 ارکان کو حلف دلایا۔ اس طرح تشکیل حکومت کی تکمیل کا انتظار ختم ہوگیا۔

تقریب حلف برداری ایوان ِ صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر شخصیتوں نے شرکت کی۔ حلف لینے والوں میں اسحق ڈار‘ خواجہ آصف‘ احسن اقبال‘ محمد اورنگ زیب‘ اعظم تارڑ‘ رانا تنویر‘ محسن نقوی‘ احد چیمہ‘ خالد مقبول صدیقی‘ ریاض پیرزادہ‘ قیصر شیخ‘ شاذا فاطمہ‘ علیم خان‘ جام کمال‘ امیر مقام‘ اویس لغاری‘ عطا تارڑ‘ سالک حسین اور مصدق ملک شامل ہیں۔ نئے وزرا کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

امکان ہے کہ محمد اورنگ زیب وزیر فینانس‘ اسحاق ڈار وزیر خارجہ اور خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے۔ اعظم تارڑ کو وزیر قانون‘ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات‘ مصدق ملک کو وزیر پٹرولیم‘ محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور احد چیمہ کو وزیر امور کشمیر بنایا جاسکتا ہے۔

3 ٹکنوکریٹس محمد اورنگ زیب‘ محسن نقوی اور احد چیمہ کو کابینہ میں بطور مشیران شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ میں صرف ایک خاتون شاذا فاطمہ ہیں۔

کابینہ میں بعض ایسے چہرے شامل ہیں جو پچھلی حکومت کا بھی حصہ تھے۔ اِس بار اسحق ڈار کو وزارت ِ فینانس نہیں ملی اور یہ اہم عہدہ مشہور بینکر محمد اورنگ زیب کے حصہ میں آیا۔

صوبہ پنجاب کے سابق نگراں چیف منسٹر محسن نقوی جو فی الحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی ہیں‘ کابینہ میں جگہ پانے کے طاقتور دعویدار تھے۔ وہ آصف علی زرداری کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور شاید یہی قربت ان کے کام آئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *