مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج

[]

بیجنگ: چین نے پیر کے دن کہا کہ اس نے وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ ہفتہ دورہ اروناچل پردیش پر ہندوستان کے ساتھ سفارتی احتجاج کرایا ہے۔

اس نے اس علاقہ پر پھر اپنا حق جتایا اور کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم کا وہاں جانا سرحدی تنازعہ کو صرف پیچیدہ کرے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے دن اروناچل پردیش میں سیلا سرنگ کا افتتاح کیا تھا۔

چین دعویٰ کرتا ہے کہ اروناچل پردیش‘ جنوبی تبت ہے۔ ہندوستانی قائدین جب بھی وہاں کا دورہ کرتے ہیں چین اپنا یہ دعویٰ دُہراتا ہے۔ بیجنگ نے اس علاقہ کو زنگنان کا نام بھی دیا ہے۔

ہندوستان اروناچل پردیش پر چین کے علاقائی دعویٰ کو باربار مسترد کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اروناچل ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

پیر کے دن بیجنگ میں میڈیا بریفنگ میں سرکاری میڈیا نے جب مودی کے دورہ ئ اروناچل کے بارے میں پوچھا تو چینی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان نے جواب دیا کہ زنگنان چین کا علاقہ ہے۔ چین کبھی بھی نام نہاد اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کرتا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *