خانگی ہاسپٹل میں مقیم انجینئرنگ طالبہ کی عصمت ریزی۔ حیدرآباد کےمضافات میں شرمناک واقعہ

File photo

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں واقع ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خانگی ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ ابراہیم پٹنم منڈل ،منگل پلی گیٹ کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں مقیم ہے

 

اور قریبی پرائیویٹ انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک سال اول میں زیر تعلیم ہے۔ ہاسٹل کے نیچے ایک رئیل اسٹیٹ آفس ہے چہارشنبہ کی رات ریئل اسٹیٹ ایجنٹس میں سے ایک کی سالگرہ تقریب یہاں منائی گئی۔ جب پارٹی چل رہی تھی رات تقریباً 11 بجے،نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والا اجیت نامی 22 سالہ نوجوان ہاسٹل میں تنہا مقیم طالبہ کے کمرے میں گھس گیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔

 

وہ بھی سالگرہ پارٹی میں شریک تھا لیکن درمیان میں ہی وہاں سے نکل کر طالبہ کے کمرے میں گھس گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم اجیت پہلے ہاسٹل کے مالک کے لیے کار ڈرائیور کا کام کرتا تھا اور ہاسٹل میں بھی رہ چکا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *