[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کو تمغہ فتح عطا کرتے ہوئے فرمایا کہ خداوند متعال آپ اور سب دوستوں اور اسلامی جمہوریہ کو تمام میدانوں میں فتح و سربلندی سے نوازے۔
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران فوج کے کمانڈر انچیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی کو فتح کا قومی نشان عطا کیا۔
یہ اعزاز فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کو دفاعی، جنگی اور ڈیٹرنس پاور کو بہتر بنانے میں ان کی اعلی کارکردگی پر عطا کیا گیا۔
واضح رہے کہ نشان فتح ایران کا ایک قومی اعزاز ہے جو ملک کی مسلح افواج کو اعلی کارکردگی مظاہرہ کرنے پر دیا گیا ہے۔
یہ نشان (میڈل) کھجور کے تین پتوں، خرمشہر کی مسجد کے گنبد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جھنڈے پر مشتمل ہے۔