[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران، چین اور روس کی بحری افواج کا 2024 میرین سیکیورٹی بیلٹ نیول وار گیم کا اہم مرحلہ منگل کو بحر ہند میں شروع ہوگا۔
ایران، چین اور روس کی بحریہ کے یونٹس 2024 میرین سیکیورٹی بیلٹ نیول وار گیم میں حصہ لیں گے۔
اس سال کی مشق میں عمان، آذربائیجان، قازقستان، پاکستان اور جنوبی افریقہ بھی شریک ہوں گے۔
اس مشق کا مقصد خطے کی سلامتی کو مستحکم کرنا ہے تاکہ شریک ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کے ذریعے نیول سکیورٹی کی مشترکہ حمایت کا سیٹ اپ تشکیل دیا جاسکے۔
مشق کے دیگر اہداف میں بین الاقوامی بحری تجارت کی سیکورٹی کو مضبوط بنانا، بحری قزاقی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، انسانی ہمدردی کے اقدامات، میری ٹائم ریسکیو کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ اور آپریشنل اور ٹیکٹیکل تجربات کا تبادلہ شامل ہے۔