مکان کی تعمیر کیلئے 5لاکھ روپئے کی مالی مدد،وزیراعلی تلنگانہ نے اندرماں ہاوزنگ اسکیم کاآغازکیا

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے بھدراچلم میں کانگریس کی 6ضمانتوں میں سے ایک اندرماں ہاوزنگ اسکیم کا آغازکیا۔

اس اسکیم کے تحت اپنی خود کی اراضی رکھنے والے افراد جو مکان کی تعمیر کے اہل ہیں کو حکومت پانچ لاکھ روپئے کی مالی مدد کرے گی۔

عوامی حکمرانی کی خصوصی مہم کے تحت تمام رجسٹرڈ درخواست گذار اہل قرار پائیں گے۔اس اسکیم پر مرحلہ وار طورپر عمل کیاجائے گا تاکہ ریاست کے تمام بے گھر اہل افراد کو فائدہ ہوسکے۔

بے زمین اور بے گھر درخواست گذاروں کو بھی پلاٹ کے ساتھ اتنی ہی رقم ملے گی۔مکانات کی تعمیر کے لئے مختلف ماڈلس اور ڈیزائنس دستیاب کروائے جائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ سیتاراماچندراسوامی کے آشیرواد کوحاصل کرنے کے بعد اس اسکیم کا آغاز کیاگیا ہے۔ریاستی حکومت کا مقصد غریبوں اورپچھڑے طبقات کواندرماہاوزنگ اسکیم کے ذریعہ اونچا اٹھانا،ان کو مکان کی ملکیت کے ذریعہ وقارعطاکرنا ہے۔

اندرماہاوزنگ کے پٹہ جات خواتین کے نام پر دیئے جائیں گے، ان کی خوشی کویقینی بنایاجائے گا۔اس اسکیم سے صرف اہل افراد کو ہی فائدہ ہوگا۔

نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے کہاکہ اُس وقت کی بی آرایس حکومت نے ڈبل بیڈروم مکانات کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔

عوام کی مشکلات کو پیش نظررکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے 6ضمانتوں کا اعلان کیا تھا اور اندرون 90دن ان پر عمل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔حکومت اندرما ہاوزنگ اسکیم کے ذریعہ غریبوں کیلئے مکان کی ملکیت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کررہی ہے۔

بی آرایس حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ مکانات کے پٹہ جات بھی جاری کئے جائیں گے۔ وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے ستیاراما چندراسوامی مندر کی ترقی کے لئے 100کروڑروپئے منظورنہ کرنے پر سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر تنقید کی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *