[]
حیدر آباد:ـ تلنگانہ اقلیتی اسٹڈی سرکل، حیدر آباد جو محکمہ تعلیمی بہبود کے کنٹرول میں کام کررہا ہے۔ اقلیتی طلباء کے لئے تعلیمی سال 2023-24 کے دوران UPSC CSAT-2024کے لئے مفت کوچنگ کا اہتمام کررہا ہے۔
ریزرویشن کے اُصول کے مطابق خواتین اُمیدواروں کے لئے 33.33 فیصد نشستیں اور جسمانی طور پر معذور طلبہ کے لئے 5 فیصد نشستیں مختص ہیں۔
تمام اقلیتی اُمیدوار جو ریاست تلنگانہ کے اقلیتی اسٹڈی سرکل، حیدر آباد میں پہلی مرتبہ داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں، اُنہیں اسکریننگ ٹیسٹ میں شرکت کرنا ہوگا، اور داخلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔
والدین / سرپرست کی سالانہ آمدنی 2.00 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ آن لائن درخواستیں ویب سائٹ www.cet.cgg.gov.in/tmreis پر دستیاب ہیں۔
تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادریوں (یعنی مسلمان، عیسائی، سکھ، جین، بدھ اور پارسی) کے کسی بھی جنرل / پروفیشنل ڈگری کے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔
تلنگانہ ریاست (UPSC CSAT-2024) سیول سرویسس ٹیسٹ میں داخلے کے لئے درخواست کی وصولی کی آخری تاریخ 13 / اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔
تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں واقع تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکولس میں اتوار 20 / جولائی کو صبح 10 تا 12 بجے دن اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔
تفصیلی معلومات www.cet.cgg.gov.in/tmreis پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ مزید تفصیلات کے لئے ایام کار میں 10:30 تا 5:00 بجے شام فون نمبر 23236112 پر رابطہ کریں۔