[]
ممبئی: چیک ریپبلک کی کرسٹینا پیشکووا نےمس ورلڈ 2024 کا تاج اپنے نام کیا، مس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ رہیں جبکہ ہندوستان کی سینی شیٹی ٹاپ-8 راونڈ تک ہی پہنچ سکیں مس چیک ریپبلک کرسٹینا پیشکووا نے سال 2024ء کے لیے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جب کہ مس لبنان یاسمینہ زیتون مس ورلڈ کے انتخاب کی تقریب کے 71ویں ایڈیشن کے اختتام پر فرسٹ رنر اپ رہیں ایونٹ میں 112 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی تھی۔
یہ ایونٹ ممبئی کے مشہور جیو ورلڈ کنوینشن سنٹر میں ہوا تھا۔ 100 سے زیادہ ممالک میں فائنل کا لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ مقابلے کے دوران یاسمینہ زیتون نے مس ایشیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا اور وہ اپنی خوبصورتی کے علاوہ مقابلے کے دوران ان سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات سے بھی ممتازدرجے پرفائز ہوئیں۔
ہندوستان کے سینی شیٹی ٹاپ 8 میں پہنچی تھیں۔ اس سے قبل انہوں ٹاپ 12 اور ٹاپ 40 میں جگہ بنائی تھی۔ ٹاپ 8 راؤنڈ کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا تھا۔ اس میں جیوری نے سینی سے پوچھا – سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر کیسے کام کیا جا سکتا ہے؟
اس کے جواب میں سینی نے کہا- آج سوشل میڈیا نے ہماری زندگی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا میں بہت بڑی طاقت ہے، یہ گفتگو اوربیداری کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لا سکتا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کا نوجوان سوشل میڈیا سے دنیا میں تبدیلی لا سکتا ہے۔
اس کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔ مس ورلڈ کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر میں یقین دلاتی ہوں کہ سوشل میڈیا کے بہتر استعمال سے ہم معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔
تقریب کو کرن جوہر نے مس ورلڈ-2013 میگن ینگ کے ساتھ مل کر پیش کیا۔ تقریب کے جیوری ممبران میں مشہور صحافی رجت شرما، فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا، اداکارہ کریتی سینن اور بزنس مین ونیت جین شامل تھے۔جبکہ شان، نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ جیسے گلوکاروں نے میوزیکل پرفارمنس دی۔ اس تقریب کے دوران نیتا امبانی کو ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔