[]
نئی دہلی: مغربی بنگال میں لوک سبھا کی تمام نشستوں پر ٹی ایم سی امیدواروں کے اعلان کے فوری بعد کانگریس نے اتوار کے دن کہا کہ نامزدگیاں واپس لینے تک اتحاد کا دروازہ ابھی بھی کھلا ہوا ہے۔
اس نے کہا کہ کوئی بھی معاہدہ بات چیت کے ذریعہ قطعیت پاتا ہے‘ یکطرفہ اعلانات کے ذریعہ نہیں۔ کانگریس صدرملیکارجن کھرگے نے کہا کہ ہمارے دروازے ہنوز کھلے ہیں اور نامزدگیاں واپس لینے سے قبل اتحاد ہوسکتا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بھی کہا کہ کانگریس نے بار بار خواہش ظاہرکی ہے کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کا باوقارمعاہدہ ہوجائے۔
کانگریس نے ہمیشہ چاہاہے کہ انڈیا اتحاد مل جل کر بی جے پی کا مقابلہ کرے۔ ٹی ایم سی انڈیا بلاک کا حصہ ہے۔ وہ کہہ چکی ہے کہ 2024ء کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو ہرانے کیلئے اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔