ایران اور آرمینیا کے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ واہان کوستانیان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے  کہ ایران اور آرمینیا کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے اپنے دورہ آرمینیا کے دوران وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ملک کے ساتھ اقتصاد، تجارت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی کسی بھی طور پر علاقائی ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔ سیکورٹی اور امن کے قیام کے لئے علاقائی ممالک کو اپنے بازو  اور طاقت پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر آرمینیا کے نائب وزیرخارجہ نے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات خطے میں پائیدار امن قائم کرنے میں مفید ثابت ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *