[]
شہری آزادیوں کی عوامی یونین کی سیکرٹری کویتا شری واستو کے مطابق، ”ہم جنسی تشدد اور عورت دشمنی کا بدترین دور دیکھ رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں، ”یہ نیا بھارت ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسےقانون کی بالادستی مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے اور اس کا براہ راست اثر خواتین پر ہو رہا ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات اب ایک عام سی بات بنتے جا رہے ہیں۔