[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی طرف سے نام نہاد فیکٹ فائنڈنگ مشن کی نئی رپورٹ کو جعلی معلومات اور جانبدارانہ بنیادوں پر تیار کئے گئے بے بنیاد الزامات کا تسلسل قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نام نہاد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بعض مغربی ممالک بالخصوص جرمنی نے نومبر 2022 میں ایران کو غیر مستحکم کرنے کے اپنے منصوبے کی ناکامی کے بعد تشکیل دی تھی۔
ایرانی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی رجیم، امریکہ، برطانیہ اور جرمنی نے اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے یہ رپورٹ تیار کروائی ہے جسے اسلامی جمہوریہ ایران واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے ان ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں ناجائز مداخلت بند کریں اور اپنے ہی ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دیں۔
کنعانی نے کہا کہ ان حکومتوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسرائیلی رجیم کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی اپنی حمایت کو روک دیں گے۔