[]
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع ایک درگاہ شریف میں نوجوان کا قتل کردیا گیا جو روڈی شیٹر بتایا گیا ہے۔
پولیس کے بموجب محمد عثمان نامی کالے پتھر پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر کافی دنوں سے عمر کالونی میں واقع ایک درگاہ شریف میں رہنے لگا تھا۔ آج نامعلوم افراد نے احاطہ درگاہ میں داخل ہوکر عثمان پر خنجروں سے حملہ کرکے گلا کاٹ کر اس کا قتل کردیا۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مقام و اقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ قتل کی وجہہ پرانی دشمنی سمجھی جارہی ہے، پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔