مرکزی الیکشن کمشنر ارون گوئل نے اچانک استعفٰی دے دیا

[]

نئی دہلی۔ مرکزی الیکشن کمشنر ارون گویل نے اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ارون گویل کی مدت کار 2027 تک تھی، لیکن انھوں نے اس سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا اور اس کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے استعفیٰ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منظوری دے دی  ہے۔الیکشن کمیشن میں ایک چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمشنرس کے عہدے ہوتے ہیں

 

چونکہ پہلے سے ہی الیکشن کمشنر کا ایک عہدہ خالی تھا، اس لیے ارون گویل کے استعفیٰ کے بعد دونوں الیکشن کمشنرس کے عہدے خالی ہوگئے ہیں۔

 

ایک طرف آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریاں زوروں پر ہیں، سبھی سیاسی پارٹیاں پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہی ہیں اور جلد ہی انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری ہونے والا ہے، دوسری طرف الیکشن کمشنر ارون گویل نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *