[]
نئی دہلی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے سابق ڈی ایم کے قائد جعفر صادق کو 2 ہزار کروڑ کے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔ این سی بی نے کہا کہ اس نے ڈرگ ”بیرن“ کو ہفتہ کے دن پکڑلیا۔
ڈی ایم کے این آر آئی سل سے جڑے جعفر صادق نے فلمیں بھی بنائی تھیں۔ وہ گزشتہ چند دن سے مفرور تھا۔ این سی بی نے ایک ہفتہ قبل اس کے چند ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔
ڈرگ ریاکٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے حکام کی طرف سے ہندوستانی ایجنسیوں کو یہ اطلاع دینے کے بعد بے نقاب ہوا تھا کہ ان کے ملکوں میں غذائی اشیاء (فوڈ پراڈکٹس) میں چھپاکر منشیات اسمگل ہورہی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈرگ کارٹل سے روابط کی خبریں آنے پر جعفر صادق کو ڈی ایم کے سے نکال دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل این سی بی گیانیشور سنگھ نے بتایاکہ وہ15 فروری سے فرار تھا۔ این سی بی نے اوینتا کمپنی نامی فرم کے گودام سے 50.070 کیلوگرام Pseudoephedrineضبط کی تھی۔
اور جعفر صادق کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔ اسے دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ صادق نے بتایا کہ اس نے منشیات کی غیرقانونی تجارت سے کافی پیسہ کمایا اور اسے فلم‘ کنسٹرکشن‘ ہوٹل جیسے جائز کاروبار میں لگایا۔