تلنگانہ کے 65 آئی ٹی آئیز میں اسکلس سنٹرس کا قیام، ٹا ٹا گروپ کے یادداشت مفاہمت پر دستخط

[]

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے 65 آئی ٹی آئیز میں ایڈوانسڈ ٹیکنیکل اسکل ٹریننگ سنٹرس(اسکلس سنٹرس) کے قیام کیلئے ٹاٹا گروپ نے حکومت تلنگانہ کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔

 سکریٹریٹ میں ہفتہ کے روز چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی موجودگی میں ریاستی حکومت کے عہدیداروں اور ٹاٹا گروپ کے نمائندوں نے یادداشت مفاہمت پر دستحط کئے۔

ٹاٹا ٹکنالوجیز لمیٹڈ(ٹی ٹی ایل) سرکاری آئی ٹی آئیز کو فروغ دے گا اور ان آئی ٹی آئیز کو ایڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹرس کی حیثیت سے فروغ دیا جائے گا۔ ٹاٹا گروپ، اسکلس کو فروغ دینے کیلئے9 لانگ ٹرم،23 شارٹ ٹرم کورسس کے ساتھ برج کورس بھی شروع کرے گا۔ ریاستی حکومت، تعلیمی سال2024-25 سے اس پروجیکٹ کو روبعمل لانے کے انتظامات کررہی ہے۔

 اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، وزیر آئی ٹی ڈی سریدھر بابو، چیف سکریٹری شانتی کماری اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ نمائندہ منصف کے مطابق  ٹاٹا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے نمائندوں نے آج سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکہ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سریدھر بابو، چیف سکریٹری شانتی کماری اور دیگر عہدیداروں بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران  ٹاٹا گروپ نے ریاست کے 65 آئی ٹی آئی میں جدید تکنیکی مہارت کے تربیتی مراکز قائم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

 ریاست میں سرکاری آئی ٹی آئیز کو ٹاٹا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (TTL) کی جانب سے ایڈوانس ٹیکنالوجی سینٹرز کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ٹاٹا ٹیکنالوجیز، حکومت کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے یہ نیا پروجیکٹ شروع کر رہی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *